(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سپرنووا میوزک فیسٹیول سے اغوا کئے جانے والے اسرائیلی یرغمالی کی لاش غزہ میں حماس کے قبضے میں ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل میں 7 اکتوبرکو فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس ہاتھوں اسرائیل سے اغوا کئے جانے والے دیگر قومیت کے لوگوں سمیت غیر قانونی صیہونی آبادکاروں
کے خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے دو گروپوں نے گذشتہ روز انکشاف کیا ہے کہ سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے دوران اغوا کردہ اسرائیلی یرغمالیوں میں سےدو بچوں کاباپ 35 سالہ یورئیل باروچ غزہ میں دوران حراست ہلاک ہوگیا ہے ۔
ٹکوا فورم یرغمالیوں کے گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے ان کے اہل خانہ کو بتایا کہ اس کی لاش غزہ میں رکھی گئی تھی۔یرغمالیوں اور لاپتہ خاندانوں کے فورم نامی ایک اور گروپ نے بھی کہا باروچ مارا گیا ہے۔”یورئیل کی لاش تاحال حماس کے قبضے میں ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اہلکاروں نے اسرائیل میں طوفان الاقصیٰ کے نام سے ایک آپریشن کا آغاز کیا تھا جس میں حماس کے ہاتھوں 364 اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سیکڑوں کو اغوا کرکے غزہ لایا گیا تھا اور "نومبر کے آخر میں ایک جنگ بندی معاہدے کے دوران تقریباً 100 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا جن میں سے کچھ فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا ہوئے تھے۔اسرائیل کا خیال ہے کہ غزہ میں تقریباً 130 اسیران باقی ہیں جن میں سے 34 ہلاک ہو چکے ہیں۔