(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں نہتےفلسطینیوں پر جاری صیہونی ظلم و جبر مستقل طورپر بند ہونا چاہیے، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے 172 سے جاری وحشیانہ بمباری اور سنگین جنگی جرائم کے خلاف گذشتہ روز ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو فوری طورپر روکنے پر اتفاق کیا گیا ۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے جاری بیان میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے سکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے، عالمی برادری غزہ سے متعلق سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں نہتےفلسطینیوں پر جاری صیہونی ظلم و جبر مستقل طورپر بند ہونا چاہیے، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں۔
پاکستان کا غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر فوری عمل کا مطالبہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ غزہ میں دانستہ اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پربمباری انتہائی قابلِ مذمت ہے، پاکستان جون1967 سےقبل سرحدوں والی فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھےگا۔