(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 596 فوجی افسران اور اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں اور3,102 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ صہیونی اسپتالوں کی رپورٹس کے مطابق مرنے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد بتائی جانے والی تعداد سے 5 گنا زیادہ ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکا اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری بازو شہید القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مجاہدین نے مسلسل 172 ویں روز بھی صیہونی افواج کا بے جگری سے مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور صیہونی دشمن کو غیر معمولی جانی اور مالی نقصان پہنچارہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے مزید فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے، واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے سنسر شپ کی سخت پالیسی کے باعث اسرائیلی فوج کا ہونےوالے نقصان کی درست تفصیلات منظر عام پر نہیں آتی ہے تاہم آزاد ذرائع سے تصدیق ہورہی ہے کہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں نقصان اس سے کہیں زیاد ہ ہے جتنا صیہونی فوج ظاہر کرتی ہے ۔
صیہونی دشمن فوج نے گذشتہ روز اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں جھڑپوں میں اس کے 31 فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 25 کو شدید زخم آئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک (596) فوجی افسر اور اہلکار مارے جاچکے ہیں اور (3,102) سے زیادہ زخمی ہیں، دوسری جانب صہیونی اسپتالوں کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ 5 ماہ کے دوران جانبازوں سے جھڑپوں میں زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد (6890) سے زیادہ ہے۔