(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 32 ہزار 333 شہید اور 74 ہزار 694 زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے غزہ پر قتل عام کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی افواج نے غزہ میں 11 خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 107 فلسطینی شہید اور 176 زخمی ہوگئے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے شہید ہونے والوں میں 14 ہزار سے زائد بچے اور 10 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں ،7 اکتوبر سے اب تک صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 32 ہزار 333 شہید اور 74 ہزار 694 زخمی ہوچکے ہیں۔