(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے جہاں غزہ کے 32 ہزار کے قریب نہتے شہری شہید ہوچکے ہیں وہیں اسپتالوں کو تباہ کرنے کے اور ادویات سمیت بنیادی انسانی ضرورت کی اشیا کو غزہ میں داخلے پر پابندی سے کینسر کے ہزاروں مریض موت کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں۔
سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری 169 دنوں سے جاری وحشیانہ بمباری میں شہر کےتمام اسپتال تباہ ہوچکے ہیں، الشفا اسپتال جزوی طورپر کام کرہا تھا جس کو دوروز قبل صیہونی فوج نے دھماکے سے اڑا دیا اور اس وقت غزہ میں کوئی ایک اسپتال مکمل طورپر فعال نہیں ہے جبکہ مکمل محاصرے کی وجہ سے ادویات شہر میں داخل نہیں ہورہی ہے جس کے باعث شہر میں کینسر کے 10 ہزار سے زائد مریض موت کے منہ میں جارہے ہیں۔