(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران خواتین اور بچوں سمیت 65 فلسطینیوں کو شہید جبکہ 92 کو زخمی کردیا ۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے غزہ پر صیہونی ریاست کی جاری دہشتگردی کی تفصیلات جاری کی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کے علاقے میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے جبکہ غزہ کے سب سے بڑے اور واحد فعال اسپتال الشفا میڈیکل کمپلیکس کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا کہ صیہونی فوج نے پٹی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 65 فلسطینیوں کو شہید کیا 92 کو زخمی کیا بمباری کے "متاثرین کی بڑی تعداد تاحال ملبے تلے دبی ہوئی ہے یا سڑکو کو پر بے گور و کفن موجود ہے لیکن شہری دفاع اور طبی عملے کو ان تک پہنچنے کی اجازت نہیں ہے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے غزہ پر جاری اسرائیلی دہشتگردی میں 14 ہزار سے زائد بچوں اور 10 ہزار سے زائد خواتین سمیت شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 31,988ا ہوگئی ہے جبکہ 74,188 فلسطینی زخمی ہیں۔