(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کے جنوب اور شمال میں جنگی نقصانات اب تک 20 بلین شیکل سے زیادہ ہو چکاہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فوجی کی ہلاکت اور 8 دیگر کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
بیان کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک ہلاک ہونے والےصیہونی فوجیوں کی تعداد 592 ہوگئی ہے جبکہ 3,090 افسر اور جوان زخمی ہوئے جن میں سے 485 شدید زخمی ہیں۔
غیرملکی اور ملکی آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جنگ میں ہونے والے نقصان پر سخت سنسر شپ عائد کئے ہوئے ہے جس کے باعث اسرائیلی فوج کے نقصان کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آرہی ہے دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بتائی جانے والی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
اسرائیلی ٹیکس اتھارٹی کے ڈائریکٹر شائی اہارونووچ نے کہنا ہے کہ جنوب اور شمال میں جنگی نقصانات اب تک 20 بلین شیکل سے زیادہ ہو چکا ہے۔