(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی بمباری اور اسناپئرز کی گولیوں سے شہید سیکڑوں فلسطینی تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں امدادی کارکنان کو لاشیں اور زخمیوں کونکالنے کی اجازت نہیں ہے۔
فلسطینی وزرت صحت کی جانب سے غزہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردی کی تازہ تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 104 فلسطینی شہید اور 162 زخمی ہوگئے ہیں ۔
گزشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 13 ہزار سے زائد بچوں اور 10 ہزار کے قریب خواتین سمیت 31,923 فلسطینی شہید اور 74,096 زخمی ہو چکے ہیں۔