• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: صیہونی جارحیت میں 13,000 سے زائد بچے شہید، بھوک سے تعداد میں اضافے کا خدشہ: یونیسف

ہزاروں بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جن میں "رونے کی بھی طاقت نہیں "ہزاروں زخمی ہیں ہم یہ بھی تعین نہیں کر سکتے کہ وہ کہاں ہیں۔

بدھ 20-03-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: صیہونی جارحیت میں 13,000 سے زائد بچے شہید، بھوک سے تعداد میں اضافے کا خدشہ: یونیسف
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دنیا میں تقریباً کسی دوسرے تنازعہ میں بچوں کی اموات کی اتنی  بڑی تعداد نہیں دیکھی جتنی بڑی تعداد اسرائیلی دہشتگردی سے غزہ میں  دیکھنے کو مل رہی ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے گذشتہ 5 ماہ سے زائد عرصے سے جاری وحشیانہ بمباری میں  خواتین اور بچوں سمیت نہتے فلسطینیوں کی غیر معمولی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال "یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل  نے کہا ہے کہ سات اکتوبر سےغزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں  اب تک

 13,000سے زیادہ بچے  شہید ہو گئے ہیں اور بہت سے بچے شدید غذائی قلت کا شکار  ہیں جن میں "رونے کی بھی طاقت نہیں ہے "ہزاروں مزید بچے زخمی ہوئے ہیں ہم یہ بھی تعین نہیں کر سکتے کہ وہ کہاں ہیں۔ ہو سکتا ہے وہ ملبے کے نیچے پھنسے ہوں۔

انھوں نے کہا کہ  ہم نے دنیا میں تقریباً کسی دوسرے تنازعہ میں بچوں کی اموات کی اتنی زیادہ شرح نہیں دیکھی۔میں ان بچوں کے وارڈز میں گئی ہوں جو خون کی شدید کمی کا شکار ہیں،  بھوک اور غزائی قلت کے باعث بچوں میں رونے کی بھی ہمت نہیں ہے اور پورا وارڈ بالکل خاموش ہے۔

"رسل نے کہا کہ امداد کے لیے ٹرکوں کو غزہ میں منتقل کرنے کے لیے "بہت بڑے افسر شاہی چیلنجز” درپیش تھے۔جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد، غزہ میں غذائی قلت کے بحران اور انکلیو میں امداد کی ترسیل روکنے کے الزامات کی وجہ سے اسرائیل پر بین الاقوامی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ایک ماہر نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ ایک وسیع تر "بھوک کی مہم” کے حصے کے طور پر اسرائیل غزہ کے غذائی نظام کو تباہ کر رہا تھا۔

Tags: اسرائیلیبھوکشہیدصیہونیغزہفلسطینکیتھرین رسلیونیسف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.