(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "طوفان الاقصیٰ” کو 163 دن گزر چکے ہیں، فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کا غزہ، مرکزی گورنریٹ اورخان یونس سمیت مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی افواج کے ساتھ بہادری سے مقابلے جاری ہیں۔
فلسطینی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق فلسطینی مزاحمت کار مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں جنوب اور خان یونس سمیت متعدد مقامات پر غاصب صیہونی فوج کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں مصروف ہے۔
جانبازوں نے صیہونی فوج پر راکٹوں اور آر پی جی گولوں سے اس وقت حملہ کیا جب وہ الستار الغربی اور الکتیبہ کے علاقوں میں محدود دراندازی کی کوشش کررہی تھی۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ہفتے کے روز غاصب صیہونی ریاست کے نام ایک پیغام جاری کیا جس کا عنوان تھا "نازی اسرائیل اپنے قیدی اور فوجیوں کو وہی مزا چکھا رہا ہے جو وہ فلسطینی قیدیوں کو چکھاتا ہے۔