(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) محصور شہر غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 31 ہزار 645 اور زخمیوں کی تعداد 73 ہزار 676 ہو گئی۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کی جارحیت مسلسل 163 ویں روز بھی جاری ہے، نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری کے باعث روزانہ کی بنیاد پر خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو رہے ہیں، دوسری جانب غاصب صیہونی ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف فاقہ کشی کی پالیسی حالیہ دنوں میں اپنی انتہائی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
غزہ میں وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیاہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہےجس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 92 فلسطینی شہید اور 130 زخمی ہوگئے ۔ اس طرح غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 31 ہزار 645 اور زخمیوں کی تعداد 73 ہزار 676 ہو گئی۔
انسانی نقصانات کے علاوہ، اسرائیلی جنگ نے ایک بے مثال انسانی تباہی، بنیادی ڈھانچے اور املاک کی بڑے پیمانے پر تباہی، اور غزہ میں تقریباً 2.3 ملین میں سے تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا۔
غزہ کی آبادی، خاص طور پر غزہ اور شمالی گورنری، خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن کی فراہمی کی شدید قلت کی وجہ سے قحط کے دہانے پر ہیں، اور اس پٹی سے تقریباً 20 لاکھ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔