(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گزشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 31553 اور زخمیوں کی تعداد 73546 ہو گئی۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ گذشتہ 162 دنوں سے جاری ہے جس میں 14 ہزار بچوں اور 8 ہزار سے زائد خواتین سمیت اب تک 31500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 73500 سے زائد زخمی اور 20 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں۔
غاصب صیہونی فوج نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 63 فلسطینیوں کو شہید اور 112 کو زخمی کردیا ہے۔
فلسطینی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکڑوں زخمی اور شہید ہونے والوں کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں یا سڑکوں پر پڑی ہوئی ہیں جن تک پہنچنا اسرائیلی فوج کی موجودگی میں ناممکن ہے، اسرائیلی فوج طبی عملے اور شہری دفاع کے عملے کو فائرنگ کا نشانہ بناتا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 31553 اور زخمیوں کی تعداد 73546 ہو گئی ہے۔