(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی ریاست غزہ میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں ہونےوالے نقصان کو ظاہر نہیں کرتی ہے اس کےلئے سخت سنسر شپ کی پالیسی نافذ ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں غزہ میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں دو مزید فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دونوں اہلکار خان یونس میں مارے گے ۔
غزہ میں سات اکتوبر 2023 سے اسرائیلی جارحیت جاری ہے جس میں مزاحمت کاروں کی طرف سے غیر معمولی مزاحمت دیکھنے میں آرہی ہے اس دوران صیہونی فوج نے 591 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا اور آزاد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا اسرائیلی فوج اعتراف کررہی ہے۔