• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی مزاحمت کاروں کی صیہونی فوجیوں پر تباہ کن حملے جاری

القسام بریگیڈ نے"ایل" ٹاورز گروپ میں دو قابض فوجوں کو ایک ایک گھات میں پھنساکر ہلکاک کیا۔

جمعرات 14-03-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
فلسطینی مزاحمت کاروں کی صیہونی فوجیوں پر تباہ کن حملے جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں فلسطینی مزاحمت کار صیہونی دشمن کی وحشیانہ بمباری اور طاقت کے بھرپور استعمال کے باوجود دشمنوں کے خلاف  شدید ترین جھڑپوں میں مصروف ہیں  اور صیہونی ریاست کو غیر معمولی نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

فلسطینی مزاحمت غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قبضے کی "فوج” کے خلاف لڑائی کے محاذوں میں اپنی بہادرانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، گذشتہ روز جانبازوں نے گھات لگا کر خان یونس کے شہر حمد اور القارہ میں صیہونی فوجیوں کے اجتماعات کو تباہ کر دیا گیا ہے، اسرائیلی فوج نے ان حملوں میں جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی تاہم القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ویڈیوز میں  درجنوں اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شہر کے شمال میں حماد ٹاؤن میں واقع "ایل” ٹاورز گروپ میں دو قابض فوجوں کو ایک ایک گھات میں پھنساکر ہلکاک کیا۔

حمد ٹاؤن میں صفر کے فاصلے سے دو اسرائیلی افواج کے ارکان کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد اسرائیلی ہیلی کاپٹر ہلاک اور زخمیوں کو نکالتے ہوئے دیکھا گیا ۔

جانبازوں نے اس کے کچھ وقفے سے گھریلو ساختہ ال یاسین 105 گولے سے اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا۔ القسام بریگیڈ کے جنگجو حماد ٹاؤن کے اندر واقع "K” اور "J” ٹاور بلاکس میں دو اسرائیلی فٹ فورسز میں دو اینٹی پرسنل ڈیوائسز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دینے اور ان کے ارکان کے ساتھ جھڑپ میں کامیاب ہو گئے، جس سے وہ ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

فلسطین میں اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے خان یونس کے حماد ٹاؤن میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں 6 فوجیوں پر مشتمل اسرائیلی فورس پر ایک ہائی بارودی ڈیوائس سے دھماکہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

حماد ٹاؤن میں بھی  القدس بریگیڈز نے ایک قابض فوجی گاڑی اور ایک D9 بلڈوزر کو RPG گولوں سے نشانہ بنایا۔ القدس بریگیڈ نے تصدیق کی کہ انہوں نے القاررہ کے مشرق میں قبضے کی ایک خصوصی فورس کے ساتھ ایک مکان کو اڑا دیا ہے، جس میں کم سے کم   7صیہونی فوجی موجود تھے ، جانبازوں نے نے ایک سرنگ کو بھی دھماکے سے اڑا دیا اس حملے میں بھی کم سے کم 14 اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ۔

الاقصیٰ شہداء بریگیڈز نے اعلان کیا کہ ایک قابض فوجی گاڑی کو آر پی جی شیل سے نشانہ بنایا گیا جو شہر میں ہی پیش قدمی کا مقابلہ کر رہی تھی۔

Tags: اسرائیلیالاقصیبریگیڈحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.