(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سات اکتوبر سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فوج اور آبادکاروں کے ہاتھوں اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 430 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 4700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز سے اب تک غیر قانونی صیہونی افواج اور غیر قانونی صیہونی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو بچوں سمیت سات فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جبکہ سیکڑوں کو گرفتار کیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں کل شام، منگل اور آج صبح بدھ کی درمیانی شب دو بچوں 13 سالہ رامی الحلحولی اور 16 سالہ ہ عبداللہ عساف سمیت دیگر سات فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ دیگر شہدا میں جنین پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے شہداء ربیع النوراور محمود ابو الحیجہ شامل ہیں جبکہ 23 سالہ زید خلیفہ اور حبیب الشواب بھی شامل ہیں۔
میڈیا سے حاصل اطلاعات کےمطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین اور شمالی مغربی کنارے کے علاقوں میں غاصب صیہونی فوج اور غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملوں میں تیزی دیکھنےمیں آئی ہے ، 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے، آباد کاروں نے مغربی کنارے میں اپنے حملوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے اور یوں صیہونی فوج اور صیہونی آبادکاروں کے مشترکہ حملوں میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 430 سے زائد فلسطینی شہید اور 4700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کےمطابق کل شام، منگل کو، غاصب صیہونی فوج نے مغربی کنارے سے 25 افراد کو گرفتار کیا، جس کے بعد گزشتہ 7 اکتوبر سے اب تک زیر حراست فلسطینیوں کی تعداد 7,555 ہوگئی ہے ۔