• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کو ختم کرنا قریب قریب نا ممکن ہے: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

 غزہ میں جنگ کی پالیسی کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی عہدے پر بقا "خطرے میں پڑ گئی ہے"

منگل 12-03-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
حماس کو ختم کرنا قریب قریب نا ممکن ہے: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کو ختم کرنے کیلئے نیتن یا ہو نے جو پالیسیز اختیار کی وہ اسرائیل کو فائدے سے زیادہ نقصان دے رہی ہیں ، نتین یاہو کی حکومت کے ساتھ ساتھ ان کا سیاسی مستقبل بھی  اب خطرے میں ہے۔

معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں  تمام امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رائے  پر مبنی    رپورٹ جس کا عنوان تھا "سالانہ خطرے کی تشخیص” میں  غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل  کی ناکامیوں کے حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جس طرح غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور جس طرح سے مزاحمتی تحریک حماس کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس میں کامیابی کا تناسب بہت کم ہے ۔

امریکی انٹیلی جنس کے جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  غزہ میں جنگ کی پالیسی کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی عہدے پر بقا "خطرے میں پڑ گئی ہے”  اور غاصب حکومت غزہ پر اپنی جنگ کا مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہے گی۔

40 صفحات پر مشتمل اس جائزے میں عالمی خطرات سمیت  فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے متعلق،  اور 7 اکتوبر کو اسرائیل پر  مزاحمتی حملے کے بعد نیتن یاہو کے اقتدار کے تسلسل کو درپیش چیلنجوں  کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

اس جائزے میں کہا گیا ہےکہ  نیتن یاہو کی رہنما رہنے کی اہلیت کے ساتھ ساتھ ان کا حکمران اتحاد جس میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں اور انتہا پسند مذہبی جماعتوں پر مشتمل ہے جو فلسطین اور سلامتی کے مسائل پر سخت گیر پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں وہ بھی اب  خطرے میں ہے ۔

” رپورٹ میں مزید کہا: "عوام کا نیتن یاہو کی حکومت کرنے کی صلاحیت پر عدم اعتماد جنگ سے پہلے کی اعلیٰ سطحوں سے  مزید گہرا یو گیا ہے، اور ہم ان کے استعفیٰ اور نئے انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرنے والے بڑے مظاہروں کی توقع کرتے ہیں۔

Tags: اسرائیلیامریکیجنگحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.