(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی دہشتگردی میں تقریباً 120,000 زخمی ، لاپتہ اور شہید ہوچکے ہیں جن میں سے 72 فیصد سے زائد خواتین اور بچے ہیں۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے شہرپر جاری غیر قانونی صیہونی ریاستی دہشتگردی کی نئی تفصیلات جاری کی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے غزہ کے نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کےد وران صیہونی دشمن نے خواتین اور بچوں سمیت مزید 85 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جبکہ 130 زخمی ہوئے ہیں۔