• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

رمضان سے قبل جنگ بندی کا کوئی امکان نہیں: امریکی اخبار کا دعویٰ

حماس رکاوٹوں کے باوجود  جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے صیہونی دشمن کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گی۔

جمعرات 07-03-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
رمضان سے قبل جنگ بندی کا کوئی امکان نہیں: امریکی اخبار کا دعویٰ
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس غزہ میں مکمل جنگ بندی  کا مطالبہ کرتی ہے جبکہ اسرائیل نے امریکی حمایت سے حماس کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے یرغمالیوں کے تبادلے کے مذاکرات پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دی۔

امریکہ کے معروف اخبار  "نیو یارک ٹائمز” نے فلسطینی  مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے خاتمے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان کی آمد سے پہلے جنگ بندی کی  کوئی امیدنہیں ہے۔

” اخبار نے کئی لوگوں کا حوالہ دیا جنہیں اس نے بات چیت سے واقف قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں اختلاف کا بنیادی نکتہ ہفتوں سے زیر غور تھا۔ اخبار نے ایک نامعلوم مقامی عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ حماس چاہتی ہے کہ اسرائیل مستقل جنگ بندی پر عمل کرے، چاہے یہ فوری نافذالعمل ہو یا یرغمالیوں کے تبادلے کے تین مراحل کے بعد تاہم  اسرائیل نے امریکی حمایت سے حماس کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے یرغمالیوں کے تبادلے کے مذاکرات پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دی۔

” بدھ کے روز  حماس نے اعلان کیا تھا کہ وہ مصر کے شہر قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں درپیش رکاوٹوں کے باوجود  جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے ثالثوں کے ذریعے صیہونی دشمن کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گی۔

حماس کا یہ بھی کہنا تھا کہ  اس نے "ایک معاہدے تک پہنچنے کے مقصد کے ساتھ مطلوبہ لچک کا مظاہرہ کیا جس کے لیے ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت کے مکمل خاتمے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن قابض اسرائیل اب بھی اس معاہدے سے بھاگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران، اسرائیل کے وفد کی غیر موجودگی میں، حماس، قطر اور مصر کے مذاکرات کاروں نے قاہرہ میں ملاقات کی تاکہ اگلے ہفتے شروع ہونے والے رمضان سے قبل 40 روزہ جنگ بندی پر کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی جا سکے۔ حماس کا مطالبہ ہے کہ مکمل اور مستقل جنگ بندی کے ساتھ ساتھ شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی اور امداد کی فراہمی میں تیزی لائی جائے جب کہ اسرائیل اس مطالبے کی مخالفت کرتا ہے۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.