(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فوج کی غزہ کے عوام کے خلاف مسلسل 150ویں روز بھی منظم اور وحشیانہ نسل کشی جاری ہے ، خواتین اور بچوں سمیت شہداء کی تعداد 30,534 ہو گئی۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر سات اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری کو آج 150 روز مکمل ہوگئے ، صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے جس میں 25 ہزار سے زائد فلسطینی بچے اور خواتین شہید کی جاچکی ہیں جبکہ 21 لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہیں اور 71 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
صیہونی فوج نے غزہ پر جارحیت کے آغاز کے بعد سے، شہر کو پانی، خوراک، ادویات، بجلی اور ایندھن کی سپلائی بند کردی ہے جس کے باعث غزہ قحط کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، خوراک کی کمی کے باعث اب تک 15 بچے شہید ہوچکے ہیں ، اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ہر 10 میں سے 4 افراد بھوک کا شکار ہے ۔