• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: بھوک سے شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد 15 ہوگئی

"غزہ میں دو سال سے کم عمر کا ہر چھ میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے، جوخبریں غزہ سے آرہی ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں

پیر 04-03-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: بھوک سے شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد 15 ہوگئی

Palestinians line up for food in Rafah, Gaza Strip, Thursday, Nov. 30, 2023, during a temporary ceasefire between Israel and Hamas. (AP Photo/Hatem Ali)

0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے  غزہ میں بچے بھوک سے سسک  سسک کر مر رہے ہیں  اور دنیا  ایک ملک کے آگے بے بس ہوئی ہے۔

غزہ پر 150 روز سے جاری  اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے باعث  جہاں 25 ہزار سے زائد خواتین اور بچوں سمیت  30,410 فلسطینی شہید اور 71,700 زخمی ہیں وہیں  اسرائیلی فوج کی دہشتگردانہ کارروائیوں کے باعث پانی اور خوراک   کی عدم فراہمی سے شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

اتوار کے روز اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے غزہ کی پٹی میں خشک سالی اور غذائی قلت کے نتیجے میں 15 بچوں کی ہلاکت کو افسوسناک قرار دیا ہے۔’اونروا‘ نے کہا کہ "غزہ کی پٹی میں بچے دنیا کی نظروں میں سسک سسک کر مر رہے ہیں”۔

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ شمالی غزہ میں غذائی قلت اور پانی کی کمی کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔القدرہ نے وضاحت کی کہ شمالی غزہ کے ہسپتال زندگی بچانے کی خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

شمالی غزہ کے ہسپتالوں میں جنریٹروں کی بندش سے وہ مریضوں کا علاج کرنے میں ناکام ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ شمالی غزہ میں طبی خدمات کی بندش "سات لاکھ فلسطینیوں کے لیے موت کی سزا دینے کے مترادف ہے”۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ہفتے کے روز خبردار کیا کہ "غزہ میں دو سال سے کم عمر کے 6 میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے”۔انہوں نے غزہ سے غذائی قلت اور پانی کی کمی کی وجہ سے اب تک بچوں کی اموات کے بارے میں آنے والی خبروں کو "خوفناک” قرار دیا۔

Tags: اسرائیلیبھوکشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.