• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نیتن یاہو-بین گویر”اسرائیل” کو انتشار کی طرف لے جارہے ہیں: اسرائیلی میڈیا

بینی گینٹز، گاڈی آئزن کوٹ اور یائر لاپیڈ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کو ختم کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

ہفتہ 02-03-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
نیتن یاہو-بین گویر”اسرائیل” کو انتشار کی طرف لے جارہے ہیں: اسرائیلی میڈیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شدت پسند وزیر بن گویر اور وزیراعظم نیتن یاہو کا سیاسی مستقبل اب ختم ہوچکا ہے وہ عوامی حمایت کھو چکے ہیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار "Haaretz” نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر عوامی حمایت کھوچکےہیں ، غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے  اسرائیلی شہری نا تو ان پر اعتماد کرتے ہیں اور نا ہی ان پر انحصار  ان کے پاس اسرائیل کی سیاست میں اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔

غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کے قتل عام کے باجود کوئی قابل زکر کامیابی  کے حصول میں ناکامی کے بعد اب یہ "رمضان کے مہینے میں مسجد اقصیٰ  پرفلسطینیوں پر پابندی عائد کرکے آگ لگانے اور انتفاضہ کو بھڑکانے کے لیے تیار ہیں جو اسرائیل کی سیکیورٹی کی صورتحال کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے جبکہ عالمی سطح پر بھی اسرائیل پر تنقید کا باعث بنے گا، "اخبار کے مطابق سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو یقین ہے کہ "نیتن یاہو-بین گویر” کی حکومت "اسرائیل” کو ایک وسیع انتشار کی طرف لے جائے گی، اور یہاں، سینئر "ملٹری” اور جنرل سیکیورٹی سروس "شاباک ” اور پولیس افسران  اس امر سے مطمئن  نہیں ہیں وہ اس حوالے سے حکومت کو مسلسل  اعتراضات اور انتباہات  سے آگاہ کررہے ہیں  اور کہہ رہے ہیں کہ  یہ اقدامات اسرائیل کی سلامتی کیلئے تشویشناک ہیں۔

اخبار کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو ، بن  گویر اور سموٹریچ کی پالیسز کے باعث اسرائیل خطے میں تنہائی کا شکار ہوگیا ہےجو اسرائیل کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا ۔

واضح رہے کہ غزہ کی صورتحال اور اسرائیلی کی سیکیورٹی کے معاملے پر اسرائیلی جنگی کابینہ کے ارکان بینی گینٹز، گاڈی آئزن کوٹ اور اپوزیشن لیڈر یائر لاپیڈ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کو ختم کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

Tags: اسرائیلسموٹریچصیہونیغزہفلسطینینیتن یاہویائر لاپڈ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.