(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے باعث وہاں کی صورتحال ’’ غزہ کی صورتحال سے کم خطرناک اور خوفناک نہیں ہے‘‘۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے گذشتہ روز ماسکو میں منعقدہ فلسطینی دھڑوں سے ملاقات کی ، ملاقات میں انھوں نے غزہ کی صورتحال اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر اور الجزائر سمیت روس اور عرب ممالک نے فلسطینیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے، ان کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے اور اتحاد کی بحالی کا موقع فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم غزہ میں ثالثی میں رکاوٹ اور غزہ میں قتل عام کے پیچھے اسرائیل کی امریکی حمایت ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ "غزہ میں تشدد کی بے مثال لہر امریکہ کی ثالثی کی کوششوں کی اجارہ داری کی وجہ سے تنازعے کے عمل میں طویل جمود کا نتیجہ ہے”۔
انہوں نے مغربی کنارے کی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہاں اسرائیلی فوجی آپریشن غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے کم خطرناک اور خوفناک نہیں ہے‘‘۔