(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے ساتھ ہی مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی صیہونی آبادکاروں اور فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق سات اکتوبر سے غزہ پر جاری غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کے وحشیانہ قتل عام کے ساتھ ہی مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کے خلاف حملوں اور قتل عام میں اضافہ ہوا ہے پانچ ماہ کے دوران مغربی کنارے میں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں یا اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے خواتین سمیت 403 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جبکہ سیکڑوں کو گرفتار اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔
گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 403 ہوگئی ہے ۔