(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "ہم نے عسقلان اور غزہ کے آس پاس کی بستیوں پر میزائل برسائے اور یہ سلسلسہ جاری رہے گا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تحریک "اسلامی جہاد” کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے گذشتہ روز اپنے ٹیلیگرام پلیٹ فارم پر صیہونی ریاست کے شہر عسقلان پر راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملے ہماری فوجی طاقت کا ثبوت ہے اور ہم یہ حملے جاری رکھیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بریگیڈز” نے غزہ کی پٹی میں گھسنے والی قابض افواج کے خلاف متعدد کارروائیوں میں متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا اور "طوفان الاقصیٰ ” کی لڑائی کے ایک حصے کے طور پر پٹی کے اندر اور سرحدوں پر فوجی اجتماعات کو نشانہ بنایا۔