(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) برطانیہ کا شاہی خاندان سیاسی معاملات پر بات نہیں کرتا ہے اس لیے شہزادے کا یہ بیان غیر معمولی اہمیت کا سمجھا جارہا ہے۔
مستقبل کے شاہ برطانیہ شہزادہ ولیم نے گذشتہ روز بحرین کے دورے کے موقع پر اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ غزہ میں بہت لوگ ہلاک ہوگئے ہیں کہ اب جنگ بند ہونی چاہیے۔
شہزادہ ولیم کا یہ تبصرہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب برطانیہ نے سلامتی کونسل میں الجزائر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد پیش کی اور لیکن برطانیہ نے جنگ بندی کے حق میں قرار داد کے لیے اپنے ووٹ استعمال نہیں کیا، ‘ 41 سالہ شہزادہ ولیم نے اس بارے میں اپنی حکومت کے عمل کے برعکس بات ک ۔
شہزادہ ولیم نے کہا ‘ حماس کے سات اکتوبر کے حملے کے بعد مجھے گہری تشویش ہے کہ غزہ میں لڑائی میں خوفناک حد تک انسانی جانوں کی قیمت لی جارہی ہے۔ کیونکہ بہت زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
‘ شہزادہ ولیم نے مزید کہا ‘ میں بھی دوسرے بہت سارے لوگوں کی طرح اب اس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں، جس قدر جلد ممکن ہو جنگ ختم ہونی چاہیے۔ اسی طرح غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں بھی اضافہ ہونا چاہیے اور یرغمالی کو رہا کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کی حیثیت رسمی ہے تاہم اس کے باوجود شاہی خاندان کے کئی اہم افراد دنیا کے بااثر شخصیات کی فہرست میں نمایا ہیں شاہی خاندان سیاسی معاملات پر بات نہیں کرتا ہے اس لیے شہزادے کا یہ بیان غیر معمولی اہمیت کا سمجھا جارہا ہے۔