(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوج نے غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 مختلف مقامات پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 107 فلسطینی شہید اور 145 زخمی ہوگئے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست نے عالمی دباؤ کے باوجود مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر دہشتگردانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہو اہے ، اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی غزہ میں نصیرات، الزوایدہ دیر البلح ، الشجاعیہ، الزیتون، تل الھویٰ اور رفح سمیت 9 مختلف مقاما ت پر بمباری کی جس میں 39 بچوں اور 24 خواتین سمیت 107 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 145 سے زائد زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ چارماہ سے زائد عرصے سے جاری نسل کشی میں اب تک 15 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت اب تک 29,092 شہید اور 69,028 زخمی ہیں، 20 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر اور ، 20 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ اب تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔