(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی امداد کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کو نشانہ بنانے کے لیے ایک منظم حملہ کیا گیا تھا۔
آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کی مدد کے لیے21.46 ملین ڈالر کی اضافی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اسرائیل” نے "اونروا” کے خلاف ایک جھوٹی اور گمراہ کن مہم شروع کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کو نشانہ بنانے کے لیے ایک منظم حملہ کیا گیا، ایجنسی کے بغیرغزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیے کوئی بنیادی خدمات نہیں ہوں گی، مارٹن نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اونروا کی امداد معطل کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور ایجنسی کے لیے اپنی امداد کو دوبارہ شروع کرنے اوراس میں اضافے کے لیے اقدامات کرے۔
غزہ میں اونروا کے سربراہ لازارینی نے آئرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک کی طرف سے ایجنسی کے لیے اپنی مالی مدد برقرار رکھنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ کا فیصلہ دوسرے ممالک کے لیے ایک پیغام ہے۔
آئرش وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے کہا کہ "اونروا‘‘ پر کوئی بھی حملہ دو ریاستی حل کو نقصان پہنچائے گا”۔ جو ادارہ جنگ کے بعد غزہ کا انتظام کرے گا وہ UNRWA کے بغیر اپنے فرائض انجام نہیں دے سکے گا”اس پر غور کیا جائے ایجنسی کو ختم کرنا اور اس کی فنڈنگ کو معطل کرنا "عالمی برادری کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے مایوسی کا باعث ہوگا، ان کی زندگیوں پر اثر پڑے گا، اور اس کے سنگین نتائج اور منفی اثرات ہوں گے۔”