(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حملہ آورں نے بس اسٹیشن پر اس وقت فائرنگ کی جب وہاں متعدد غیر قانونی صیہونی آباد کار موجود تھے۔
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اسرائیلی میڈیکل فاؤنڈیشن کی جانب سے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اشدود کے مشرق میں واقع قائم غیر قانونی صیہونی بستی کریات ملاخی کے ایک بس اسٹاپ پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی کارروائی کی جس میں تین غیر قانونی صیہونی آباد کار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ غاصب ریاست کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ زخمیوں میں سےبعض کی حالت خطرے میں ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں حملہ آور جو ایک گاڑی میں سوار تھے ان کو شہید کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔