(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی اسنائپر کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل کی سہ پہر سے غزہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج نے چار ماہ سے زائد عرصے سے غزہ پر بدترین دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک 14 ہزار بچوں اور 10 ہزار خواتین سمیت 28 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 66 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
صیہونی فورسز نے تازہ ترین کاروائیوں میں غزہ کے ناصر میڈیکل کمپلیکس کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہوا ہے جہاں اسپتال میں موجود فلسطینی پناہ گزینیوں کو گذشتہ تین روز سے اسپتال سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے ، صیہونی فوج کے اسپنائرز اسپتال میں فلسطینیوں کو نشانہ بنارہے ہیں ، گذشتہ روز صیہونی فوج کے اسنائپرز نے ایک خاتون سمیت تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا جبکہ دیگر 10 کو زخمی کردیا ۔