(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی جانبازوں کے ہاتھوں مارے جانے والے صیہونی فوجیون کی مجموعی تعداد 570 ہوگئی جس میں غزہ میں مارے جانے والے 233 فوجی بھی شامل ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج کے ترجمان ڈینئل ہگاری نے گذشتہ روز غزہ میں القسام بریگیڈ کے ہاتھوں اپنے تین مزید فوجیوں کی ہلاکت کااعتراف کرتےہوئے بتایا ہے کہ مارےجانے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ مارے جانے والے فوجیوں میں جنوبی بریگیڈ "630ویں” بٹالین کے کمانڈر ریزرو لیفٹیننٹ کرنل، ریزرو میجر اور ریزرو سارجنٹ شامل ہیں۔
میڈیا کے مطابق دونوں فوجی غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں اس عمارت پر فائر کیے گئے اینٹی ٹینک میزائل کے نتیجے میں مارے گئے جس میں وہ القسام کے جانبازوں کے خلاف ایک آپریشن کی تیاری کررہے تھے۔
فلسطینی جانبازوں کے ہاتھوں مارے جانے والے صیہونی فوجیون کی مجموعی تعداد 570 ہوگئی جس میں غزہ میں مارے جانے والے 233 فوجی بھی شامل ہیں؛
واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس تحریک کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ وہ شہر کے مشرقی علاقے خان یونس میں اباسان الکبیرہ کے علاقے میں صفر رینج سے 10 صیہونی فوجیوں کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
بریگیڈز کی طرف سے شائع کردہ ایک مختصر بیان کے مطابق، اسی علاقے میں، القسام مجاہدین نے ایک اسرائیلی فٹ فورس میں ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس میں وہ ہلاک اور زخمی ہو گئے۔