(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) القسام بریگیڈز نےاعلان کیا تھا کہ دو روز کے دوران غزہ پر اسرائیلی فوج کی لگاتار بمباری نے 2 اسرائیلی قیدی ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوگئے۔
اسلامی تحریک مزحمت [حماس] کے عسکری ونگ ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے سماجی رابطوں کی اپلی کیشن "ٹیلیگرام” پر اپنے پیغام میں غیر قانونی صیہونی ریاست کی فوج کی وحشیانہ بمباری میں مزید تین اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کا اعلان کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ تینوں قیدی آٹھ قیدیوں میں شامل تھے جو گذشتہ دنوں اسرائیلی بمباری میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کے ناموں اور تصاویر کے اعلان اس وقت تک کیلئے ملتوی کیا گیا ہے کہ جب تک کہ باقی زخمیوں کے مستقبل کا پتا چلایا جا سکے۔ القسام بریگیڈز نے دو روز قبل کہا تھا کہ پچھلے 96 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی لگاتار بمباری نے 2 اسرائیلی قیدی ہلاک کیا اور 8 دیگر زخمی ہوگئے۔