(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 7 اکتوبر 2023 سے اب تک قابض فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 563 تک پہنچ گئی جن میں غزہ کی پٹی میں زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے 226 افسران اور فوجی شامل ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر میں صیہونی فوج کے سات اہلکاروں کو جہنم واصل کیا اور متعدد کو زخمی کردیا۔
القسام بریگیڈز نے تحریری بیان میں خان یونس کے مشرق میں ابسان الکبیرہ کے علاقے میں اسرائیلی فورسز پر حملے کی تفصیلات فراہم کی ہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فورسز سے صفر کے فاصلے پر اینٹی پرسنل بم سے نشانہ بنایا ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ شہر کے مغرب میں قطیبہ علاقے میں داخل ہونے والی اسرائیلی فوج پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک قابض فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 563 تک پہنچ گئی جن میں غزہ کی پٹی میں زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے 226 افسران اور فوجی شامل ہیں جبکہ مزاحمتی قوتیں اب تک 2,840 صیہونی افسران اور سپاہیوں کو زخمیوں کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں جن میں 1,314 وہ بھی شامل ہیں جو غزہ پر زمینی حملے کے آغاز میں زخمی ہوئے۔
غزہ کی لڑائی میں زخمی ہونے کے بعد 347 افسران اور فوجی اب بھی زیر علاج ہیں، جن میں سے 25 کی حالت تشویشناک ہے۔