(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 10 لاکھ سے زائد بچے کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں ، 28 ہزار یتیم یا اپنے خاندان سے جدا ہوچکےہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے گذشتہ روز اپنی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف کیا ہے ، رپورٹ کے مطابق غزہ پر جاری تین ماہ سے زائد جارحیت نے جہاں لاکھوں فلسطینیوں کی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے وہیں غزہ کے بچے اس سے سب سے زیادہ متاثر ہورہےہیں۔
یونیسف کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے باعث 13 لاکھ سے زائد فلسطینی بچے انتہائی تشویشناک حالات میں رہنے پر مجبور ہیں، غزہ کے 6 لاکھ 10 ہزار بچے رفح کی سڑکوں اور میدانوں میں کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ غزہ میں 28 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں یا اپنے خاندان سے جدا ہیں شہر میں مواصلات کا نظام مکمل طورپر تباہ ہے اس لئے انھیں اپنے خاندان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے۔