• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

15 روز میں 43 فوجی گاڑیاں تباہ، 15 صیہونی فوجی ہلاک اور 17 فوجی مشن انجام دیے: ابو عبیدہ

غزہ میں ہلاک صیہونی فوجیون کی 652 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 225 کے قریب افسران بھی شامل ہیں

پیر 05-02-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
15 روز میں 43 فوجی گاڑیاں تباہ، 15 صیہونی فوجی ہلاک اور 17 فوجی مشن انجام دیے: ابو عبیدہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے غزہ میں قابض افواج کے خلاف لڑائیوں کے دوران القسام کے جنگجوؤں کی کامیابیوں کا اعلان کیا۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے غزہ   میں  مجاہدین کی غیر معمولی کامیابیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ   جانبازوں نے گذشتہ 15 روز کے دوران  صیہونی فوج کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

انھوں نےبتایا کہ اس دوران صیہونی فوج کی 43 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا جنگجوؤں نے صفر کے فاصلے سے 15 صیہونی فوجیوں کو جہنم واصل کیا اور درجنوں کو زخمی کیا ،ہلاک ہونے والوں میں ایک اعلیٰ افسر بھی شامل ہے،  چند دنوں کے دوران القسام کے جنگجوؤں نے 17 مختلف فوجی مشنز انجام دیے جن میں غاصب اسرائیلی افواج کو میزائلوں، قلعہ مخالف آلات اور مشین گنوں سے نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔

ابو عبیدہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ القسام کے جنگجوؤں نے صیہونی دشمن کے متعدد فوجیوں کو سرنگ کے داخلی راستےپر دھماکے سے اڑا کر ہلاک کیا، غاصب فوج کےجدید ٹیکنالوجی کے حامل  4 ڈرون قبضے میں لئے ، لڑائی کے تمام محاذوں پر مارٹر گولوں سے صیہونی فوج کے اہم مراکز کو تباہ کیا صیہونی ریاست کے سب سے اہم شہر تل ابیب میزائل بیراج سے نشانہ بنایا۔

  القسام بریگیڈز نے ابو عبیدہ کے بیان سے پہلے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ جنگجوؤں  نے غزہ شہر کے جنوب مغرب میں السینا کے علاقے میں  اسرائیلی  فوج کے 3 مرکاوا ٹینکوں کو "ال یاسین 105” گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ  اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے  مطابق  7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 652 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 225 کے قریب افسران  بھی شامل ہیں جو غزہ کی پٹی میں زمینی دراندازی کے آغاز کے بعد سے مارے گئے ۔

Tags: ابو عبیدہاسرائیلیالقسامجہنم واصلحماسشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.