(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )حماس کو پیرس میں ثالثین کی طرف سے تیار کردہ جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی ہے لیکن انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور یہ کہ اس منصوبے کی بعض تفصیلات موجود نہیں تھیں۔
غیر قانونی صیہونی میڈیا پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے اسرائیلی شرائط کو مسترد کرنے کی بے بنیاد خبروں پر اپنا ردعمل میں لبنان میں حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے ساتھ تقریباً چار ماہ سے جاری جنگ کو روکنے کے لیے عارضی جنگ بندی کا تاحال کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔
اسامہ حمدان نے کہا، حماس کے رہنما اسرائیل، قطر، مصر اور امریکہ کے اعلیٰ حکام کی طرف سے تیار کردہ مجوزہ فریم ورک کا جائزہ لے رہے ہیں۔ لیکن "اپنے مؤقف کا اعلان” کرنے کے لیے انہیں مزید وقت درکارہے، تحریک نے "بارہا کہا ہے” کہ وہ "کسی بھی اقدام پر بات چیت کے لیے تیار ہے جو ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف اس وحشیانہ جارحیت کو ختم کر دے۔”
انھوں نے تصدیق کی کہ جماعت کو پیرس میں ثالثین کی طرف سے تیار کردہ جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی ہے لیکن انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور یہ کہ اس منصوبے کی بعض تفصیلات موجود نہیں تھیں۔
انھوں نے حماس کی پوزیشن کو "مسخ کرنے” کے مقصد سے "اسرائیلی میڈیا کی غلط معلومات کی مہم” کی مذمت کی جس میں کہا جارہا ہے کہا حماس نے اب تک کیے گئے تمام اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔ٓ