(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی جارحیت کے باعث 66،000 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں جس میں 70 فیصد خواتین اوربچے شامل ہیں، 10،000 کے قریب اب بھی لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 112 فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ ، 10،000 کے قریب اب بھی لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور غاصب صیہونی فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے کی جازت نہیں دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر صیہونی ریاست کی وحشیانہ بمباری میں اب تک 27 ہزار 131 فلسطینی شہید اور 66 ہزار 287 زخمی ہوچکے ہیں۔