• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں 17،000 بچے یتیم یا اپنے والدین سے جدا ہوچکےہیں: یونیسف

جنگ سے پہلےہی غزہ کے5 لاکھ سے زیادہ بچوں کو ذہنی صحت اور نفسیاتی-معاشرتی مدد کی ضرورت تھی جنگ نے صورتحال اور گھمبیر کردی ہے

ہفتہ 03-02-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں 17،000 بچے یتیم یا اپنے والدین سے جدا ہوچکےہیں: یونیسف
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "بغیر والدین کے رہنے والے بچوں کی یہ تعداد بے گھر ہونے والے فلسطینوں کی مجموعی 17 لاکھ آبادی کے 1 فیصد کے مساوی ہے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف کے فلسطینی علاقوں میں ترجمان جوناتھن کرکس نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس سے ویڈیو لنک کے ذریعے جنیوا میں ایک میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے غزہ میں صیہونی دہشتگردی کے باعث دل دہلا دینے والی   صورتحال کا اظار کیا۔

انھوں نے  کہا کہ اس کے اندازے کے مطابق غزہ کی پٹی میں چار ماہ پر محیط جنگ کے دوران کم از کم 17 ہزار بچے والدین سے جدا یا بالکل تنہا رہ گئے ہیں جنگ زدہ شہر میں بچوں کا سراغ لگانا "انتہائی مشکل” ثابت ہو رہا تھا کیونکہ بعض اوقات جب انہیں زخمی یا صدمے کی حالت میں ہسپتال لایا جاتا تو وہ اپنے نام تک نہیں بتا سکتے تھے۔

” انہوں نے کہا کہ تنازعات کے دوران خاندانوں کے لیے اپنے والدین سے جدا ہو جانے والے بچوں کی دیکھ بھال کرنا عام بات تھی۔ کرکس نے کہا، البتہ غزہ میں "خوراک، پانی یا محفوظ مقام کی کمی کی وجہ سے خاندان خود پریشان ہیں اور انہیں فوری طور پر دوسرے بچے کی دیکھ بھال کرنے کے لیے چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ وہ خود اپنے بچوں اور خاندان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے برسرِ پیکار ہیں”غزہ میں بچوں کی ذہنی صحت شدید متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "ان میں ایسی علامات ظاہر ہوتی ہیں مثلاً مسلسل اضطراب کی انتہائی بلند سطح، بھوک میں کمی، وہ سو نہیں پاتے، جب بھی وہ بم دھماکوں کی آوازیں سنیں تو وہ جذباتی جوش یا گھبراہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔”

 یونیسیف کے اندازے کے مطابق حالیہ تنازعہ شروع ہونے سے پہلے غزہ کی پٹی میں پانچ لاکھ سے زیادہ بچوں کو ذہنی صحت اور نفسیاتی-معاشرتی مدد کی ضرورت تھی۔ کرکس نے کہا، "تقریباً تمام یعنی ایک ملین سے زیادہ بچوں کو اس طرح کی مدد کی ضرورت ہے”۔

Tags: اسرائیلیجنگجوناتھن کرکسصیہونیغزہفلسطینییونیسف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.