(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فورسز کو محصور شہر غزہ میں گذشتہ تین ماہ سے مجاہدین کے ہاتھوں بدترین حزیمت کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جس کے باعث اب صیہونی فوج غزہ سے نکلنےمیں اپنی عافیت جان رہی ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین "القسام بریگیڈز” نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ شہر کے جنوب میں الزیتون محلے کے جنوب میں صیہونی فوج کے 3 ڈرونز کو قبضے میں لے لیا ہے۔ اس سے کچھ دیر پہلے یہ انکشاف ہوا تھا کہ اس کے ارکان نے غزہ شہر کے شیخ رضوان محلے کے مضافات میں اسرائیلی انجینئرنگ کور سے تعلق رکھنے والی تین فوجی گاڑیوں کو "ال یاسین 105” میزائل سے نشانہ بنایاجبکہ ایک جہاز کو بھی تباہ کردیا ۔
"القدس بریگیڈز” نے ایک فوجی گاڑی اور ایک فوجی جہاز کو نشانہ بنایا القدس بریگیڈز نے کہا کہ اس نے ایک فوجی گاڑی اور اسرائیلی قابض فوج کے ایک فوجی کیریئر کو ٹنڈم گولوں سے نشانہ بنایا، مزید کہا کہ اس کے ارکان کی غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے مرکز میں قابض فوجیوں کے ساتھ صفر کے فاصلے سے جھڑپ ہوئی، جس میں صیہونی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
"القسام بریگیڈز” نے کہا کہ غزہ شہر کے مغرب میں قابض فوج کے فوجی مراکز پر بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے بمباری کی۔