(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فورسز نے طاقت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے آنسوگیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نےگذشتہ روز بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران پانچ فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کوزخمی کردیا۔
رام اللہ میں نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 18 سالہ عبیدہ حسن عبدالرحمن حمید کو شہرکے مشرق میں واقع قصبے سلواد میں گولیاں مار کر شہید کیا۔ اسرائیلی فوج نے اس کے سینے میں گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کے کچھ دیربعد وہ دم توڑ گیا۔
غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں 16 سالہ رانی یاسر خلف الشاعر نامی بچے کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔ قابض فورسز نے لڑکے کے زخمی ہونے کے بعد ایمبولینس کے عملے کو اس تک پہنچنے سے روک دیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
اس دوران زہریلی آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے درجنوں فلسطینی دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔ رام اللہ اور بیت لحم میں نوجوان اور لڑکے کی شہادت کے بعد مغربی کنارے میں آج صبح سے لے کر اب تک متعدد علاقوں میں قابض فوج کے ساتھ شدید جھڑپوں کے دوران شہادتوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
الخلیل میں وزارت صحت نے دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ معتز تابش کی موت کے علاوہ اسرائیلی فوج نے18 سالہ مہند اسماعیل الفسفوس کو شہید کیا گیا۔