(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی جارحیت میں تین ماہ کے دوران 25 ہزار فلسطینی شہید ہوچکےہیں 61 ہزار سے زائد زخمی ہیں 20 لاکھ سے زائد بے گھر اور لاکھوں بھوک کا شکار ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل سے ایک جذباتی تقریر کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کا شکار محصور شہر غزہ کو جہنم سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں لاکھوں افراد بھوک اور بیماریوں سے مررہے ہیں ، تین ماہ سے زائد عرصے سے جاری وحشیانہ بمباری میں اب تک 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکےہیں61ہزار سے زائد زخمی ہیں جبکہ 20 لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکےہیں تو میرے خیال میں یہ سمجھنا آسان ہے کہ صورتحال کتنی سنگین ہے اور غزہ کو فلسطینیوں کے لئے زمین پر جہنم بنا دیا گیا ہے۔”
انھوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ فوری بند ہونا چاہئے، غزہ میں امداد کو رسائی کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔