(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں محصور غزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 26,083 شہید اور 64,487 زخمی ہو گئے ہیں۔
غزہ پر اسرائیل کی طرف سے نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے ، وزارت صحت نے آج جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسیطنیوں کے خلاف 19 مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کی زد میں آکر خواتین اور بچوں سمیت 183 فلسطینی شہید اور 377 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ "سیکڑوں فلسطینی متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، صیہونی فورسز ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روک رہی ہے۔”