(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج نے ’اونروا‘ کے ایک تربیتی مرکز پر حملے کئے جہاں ہزاروں فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی، حملے میں عمارتوں میں آگ لگ گئی اور بڑی تعداد میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں غاصب صیہونی فورسز اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کےدرمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے، اسرائیلی فوج تین ماہ سے جاری وحشیانہ بمباری کے باوجود حماس کے خلاف کوئی قابل زکر فوجی ہدف حاصل کرنےمیں مکمل طورپر ناکام ہےجس کے باعث اپنی ناکامی اور حزیمت کو چھپانے کیلئے غاصب فورسز نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔
گذشتہ روز بھی صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھتے ہوئے خان یونس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا‘ کے ایک تربیتی مرکز پر حملہ کیا گیا جہاں ہزاروں فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی ، حملے کے نتیجےمیں خواتین اور بچوں سمیت دسیوں فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
امریکی وائٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سابق ٹوئٹر اور حالیہ "ایکس” پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اسرائیل کی جانب سے پناہ گاہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس میں لڑائی شدت اختیار کر رہی ہے۔ ایجنسی سے منسلک تربیتی مرکز جس میں 10,000 بے گھر افراد رہائش پذیر ہیں جن پربھی بمباری کی گئی ہےجس کے نتیجے میں عمارتوں میں آگ لگ گئی ہے اور بڑی تعداد میں انسانی جانی نقصان ہوا ہے۔