• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حکومت کو سانس نہیں لینے دیں گے: اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کا  پارلیمنٹ پر دھاوا

قیدیوں کے رشتہ داروں نے نیتن یاہو کے گھر کے سامنے خیمے لگا کریرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے فوری معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا

منگل 23-01-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
حکومت کو سانس نہیں لینے دیں گے: اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کا  پارلیمنٹ پر دھاوا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )’’ہمارے پیارے وہاں مررہے ہیں تم یہاں سکون سے بیٹھے ہو  ، مظاہرین نے  پارلیمنٹ کی فنانس کمیٹی کی میٹنگ پر دھاوا بول دیا۔

غزہ میں حماس کے  پاس قید اسرائیلی یرغمالیوں  کے اہلخانہ نے حماس کی جانب سے متعدد مرتبہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی پیشکش کے باوجود اسرائیلی حکومت کی طرف سے اقدامات نا کرنے اور فوجی طاقت کے استعمال کے باوجود یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کے بعد گزشتہ روز  اسرائیلی پارلیمنٹ میں فنانس کمیٹی کے اجلاس پر دھاوا بول دیا اور نعرے لگائے۔

مظاہرین’’ہمارے پیارے وہاں غزہ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں اور تم یہاں آرام سے بیٹھے ہو ہم تم کو سکون کا سانس نہیں لینے دیں گے ‘‘۔ کے نعرے لگا ئے۔

یرغمالیوں کے اہل خانہ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ کرے۔ قیدیوں کے رشتہ داروں نے حالیہ دنوں میں اپنے احتجاجی مظاہروں کو منظم کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے رشتہ داروں کی رہائی کے لیے مزید کوششیں کی جائیں۔

اسرائیلی قیدیوں کے متعدد رشتہ دار اتوار کی شام بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہوئے اور خیمے لگا کران سے اپنے پیاروں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے فوری معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا، جب کہ سینکڑوں افراد نے تل ابیب میں جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

Tags: اسرائیلیحماسصیہونیغزہفلسطینینیتن یاہویرغمالی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.