(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہمیں نئی قیادت کی ضرورت ہے حقیقت پسندانہ ہدف کی عدم موجودگی ہمیں غزہ کی دلدل میں غرق کر دے گی۔
سابق اسرائیلی قابض وزیر اعظم ایہود باراک نے اسرائیلی معروف عبرانی اخبار معاریو سے بات کرتےہوئے اسرائیلی حکومت کی غزہ کے حوالے سے ناقص پالیسیزپر سخت تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو اسرائیل کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں، "اسرائیل” کو بہت دیر ہونے سے پہلے قبل از وقت انتخابات کرانے چاہیئں ، ہمیں نئی قیادت کی ضرورت ہے ، حقیقت پسندانہ ہدف کی عدم موجودگی ہمیں غزہ کی دلدل میں غرق کر دے گی۔
انھوں نے کہا کہ حماس شکست سے بہت دور ہے غزہ پر تین ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیلی فوج کی بھرپورکارروائیوں کے باوجود حماس اسرائیلی شہروں کو راکٹوں سے نشانہ بنا رہی ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حماس شکست سے بہت دور ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی حکومت کو حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے سوچناچاہئے کہ ہر گزرتے وقت کےساتھ ہم مغویوں کی زندہ واپسی سے دور ہوتے جارہے ہیں۔