(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی مغویوں کو طاقت سے رہا نہیں کرایا جاسکا، حماس کے ساتھ طویل جنگ بندی کی قیمت پر بھی ڈیل کی کوشش کی جانی چاہیے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی جنگی کونسل کے رکن گاڈی آئزن کوٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ انھوں نے اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو عوام سے جھوٹ بولنا بند کرنا چاہئے ، اسرائیلی حکومت تین ماہ کی سخت محنت کے باجود کوئی قابل زکر فوجی ہدف حاصل کرنےمیں ناکام رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ جو بھی یہ کہتا ہے کہ حماس میں کی قوت میں کمی آئی ہے وہ سچ نہیں کہہ رہا ہےہمیں دنیا کو جھوٹی کہانیاں نہیں سنانی چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا: "غزہ کی پٹی میں آج صورتحال یہ ہے کہ اسٹریٹجک اہداف حاصل نہیں ہوسکے ہیں، وہاں ایک اسرائیل کی محدود فوج ہے، اور عملی طور پر جنگ نے پہلے ہی اپنی شکل بدل لی ہے اور اب تک مغویوں کو رہا کرنےمیں اسرائیلی فوج مکمل طورپر ناکام ہے۔” ہمیں جنگ کے اختتام کے طریقہ کار، اور مستقبل کی مطلوبہ حالت کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے۔
آئزن کوٹ کا خیال ہے کہ اسرائیلی مغویوں کو طاقت سے رہا نہیں کرایا جاسکا، حماس کے ساتھ طویل جنگ بندی کی قیمت پر بھی ڈیل کی کوشش کی جانی چاہیے۔قیدیوں کو بغیر ڈیل کے زندہ واپس لانا ناممکن ہے اور جو کوئی دوسری بات کہے وہ جھوٹا ہے۔