• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں صیہونی دہشتگردی جاری: 24 گھنٹوں میں  178 فلسطینی شہید 293 زخمی

متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اسرائیلی فائرنگ کی وجہ سے ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتاہے

اتوار 21-01-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: صیہونی فوج کی پناہ گاہ پر بمباری، خواتین و بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید  
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تین ماہ سے  جاری اسرائیلی دہشتگری میں اب تک  90 فیصد سے زائد عمارات تباہ ہوچکی ہیں جس کے نیتجےمیں 20 لاکھ سے زائد فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل  کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ پر وحشیانہ بمباری آج 107 روز ہونے کے باوجود جاری ہے، اسرائیلی فوج غزہ میں  فلسطینیوں کی نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں ہوائی حملے، توپ خانے کی گولہ باری اور فائر بیلٹ سے شہریوں کا خونی قتل عام  کررہی ہے

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج  نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران غزہ میں 15 مختلف مقامات پر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جس میں  خواتین اور بچوں سمیت 178 فلسطینی شہید اور 293 زخمی ہوئے، خان یونس کے مرکز میں غاصب فوج کے اسنائپرز نے دو فلسطینیوں کو شہید کیا۔ الجزیرہ کے مطابق، جبالیہ کے مشرق میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری میں پانچ شہری مارے گئے، شہید بمباری اور فائرنگ کے باعث  ایمبولینس زخمیوں  تک پہنچنے میں ناکام رہی۔

غزہ شہر کے شمال مغرب میں کراما کے علاقے میں قابض فوج کی جانب سے شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ایک شہید اور متعدد زخمی کمال عدوان اسپتال پہنچایا گیاجبکہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتاہے۔

Tags: اسرائیلیشہداشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.