(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) خان یونس میں القسام کے حملوں میں "مرکاوہ” ٹینکوں اور مشرقی غزہ میں ایک بلڈوزر کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے گذشتہ روز جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں غاصب فوج کے درجنوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا۔ القسام کے حملوں میں "مرکاوہ” ٹینکوں اور مشرقی غزہ میں ایک بلڈوزر کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
جاری کردہ بیان میں جنگی صفوں سے واپسی کے بعد کہا کہ مجاہدین ایک گھر کو اڑانے میں کامیاب ہو گئےجس میں متعدد اسرائیلی فوجی موجود تھے۔ دھماکہ خیز آلات کے ساتھ اس مکان کو نشانہ بنایا گیا۔
غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے مشرق میں واقع بنی سہیلہ میں 30 فوجیوں کو گھر میں گھسنے کے بعد نشانہ بنایا گیا جس میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ متعلقہ سیاق و سباق میں، بریگیڈز نے تصدیق کی کہ ایک گھر میں تعینات صہیونی فورس کو اینٹی فورٹیفائیڈ ٹی بی جی شیل سے نشانہ بنایا گیا، جس سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں دشمن کے 5 فوجی مارے گئے۔
مجاہدین خان یونس شہر کے مشرق میں عبسان کے علاقے میں دو "مرکاوہ” ٹینک اور "ال یاسین 105” گولوں کے ساتھ ایک "D9” فوجی بلڈوزر کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کردیا۔