(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "ہم حماس کے خاتمے سے بہت دور ہیں، اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ غزہ میں حماس کی حکمرانی کو ختم کردیا گیا ہے تو وہ حقیقت سے بے خبر ہے، حماس اپنی صلاحیتیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اسرائیل کے لئے مشکلات پید ا کررہی ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاتس اسرائیل کی منی وزارتی کونسل برائے سلامتی اور سیاسی امور کے رکن گیڈون ساعار نے گذشتہ روز اسرائیلی ریڈیو کو دیئے گئے انٹر ویو میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج تین ماہ سے غزہ میں فوجی کارروائیاں کررہی ہے لیکن اس کے باوجود حماس آج بھی غزہ میں اپنا غیر معمولی کنٹرول رکھتی ہے اور شہر میں اس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں تحریک حماس کی موجودہ صورتحال اور اس کا تسلسل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پٹی میں اس کی حکمرانی کا کوئی متبادل نہیں ہے”ہم حماس کے خاتمے سے بہت دور ہیں، اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ غزہ میں حماس کو ختم کرنا آسان کام ہے تو وہ حقیقت سے بے خبر ہے ، حماس کو ختم کرنا آسان نہیں۔”
واضح رہے کہ گیڈون ساعار، وزیر دفاع بینی گانٹز کی قیادت میں نیشنل یونٹی پارٹی کے ایک اہم رکن ہیں، جوحماس کے خلاف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کی جنگی حکمت عملی اور جنگی امور کے انتظام کے خلاف اپنی مخالفت کا اعلان کرتے رہے ہیں ۔