(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے مواصلاتی کمپنی کے دو ملازمین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مواصلاتی نیٹ ورک کی مرمت کا کام کرنےمیں مصروف تھے۔
فلسطین ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف ہر سطح کا جرم بغیر کسی خوف کے کر رہی ہے، صیہونی فوج نے غزہ میں مواصلات کے تمام ذرائع کو تباہ کردیا ہے کو گذشتہ تین روز سے شہر مکمل مواصلاتی بندش کا شکار ہے۔
کمپنی نے اپنے جاری بیان میں بتایاکہ گزشتہ روز صیہونی فورسز نے خان یونس میں مواصلاتی نیٹ ورک کی مرمت کا کام کرتے ہوئے ہمارے عملے کے دو اہلکاروں نادر ابو حجاج اور بہاء الرئیس کو اپنی وحشیانہ بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا۔