(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے ،اسرائیلی فوج اور حکومت زخمیوں کے اعداد و شمار قوم سے چھپارہے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی معروف عبرانی نیوز ویب سائٹ "والہ” ویب نے گذشتہ روز اپنی ایکی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو غیر معمولی جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے 18 اکتوبر سے غزہ میں براہ راست جنگ کے بعد سے تقریباً 4000 فوجی معذور ہو گئے 20،000 سے زائد کو ذہنی امراض کی بحالی کیلئے اسپتالوں میں داخل کرایا جاچکا ہے۔
رپورٹ میں حکومت اور اسرائیلی فوج پر تنقید کرتے ہوئے سوا ل اٹھایا گیا ہے کہ کیوں اسرائیلی شہریوں کو میدان جنگ کی اصل صورتحال سے آگاہ نہیں کیا جارہا ہے کیوں حقائق کو چھپایا جارہا ہے۔
ویب سائٹ نے کہا ہے کہ "اسرائیل غزہ میں اپنے معذور فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو وصول کرنے کی تیاری کر رہا ہے،” "100 دن کی جنگ کے بعد، یہ پہلے ہی تسلیم کیا جا چکا ہے کہ تقریباً 4000 اسرائیلی فوجی معذور ہوچکے ہیں۔”
ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد تقریباً 30,000 تک پہنچ گئی ہے، جو تسلیم شدہ فوجیوں کی تعداد سے 40 فیصد زیادہ ہے۔ اسرائیلی فوج "زخمیوں کے بارے میں تمام معلومات عوام کو فراہم نہیں کرتی، اس ڈر سے کہ اس سے حوصلے پست ہوں گے۔”
ویب سائٹ نے اسرائیلی فوج میں معذور افراد کی تنظیم کے سربراہ ایڈان کلیمان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ۔ میں 30 سال سے حکومت میں ہوں، میں نے کبھی اتنے زخمیوں کا سامنا نہیں کیا اور ان کی حالت اتنی سنگین ہے۔” "بہت سے ایسے زخمی ہیں جن کے اعضاء کاٹ دیے گئے اور جو اندھے اور مفلوج ہوکر زندگی بھر کی معزوری دیکھیں گے۔”